۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اعتکاف

حوزہ/  16، 17، 18 رمضان المبارک امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات لاھور ڈویژن کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ الفاطمیہ میں سہ روزہ اعتکاف معنوی برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 16، 17، 18 رمضان المبارک امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات لاھور ڈویژن کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ الفاطمیہ میں سہ روزہ اعتکاف معنوی برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، اعتکاف کے دوران مختلف موضوعات پر خطاب، دورہ قرآن و دعاؤں کا انعقاد کیا جاتا رہا۔ خانم معصومہ نقوی، خانم فروہ رضوی، خانم عظمی شیرازی، خانم سفینہ اسد، خانم سیدہ زھراء نقوی، خواھر نادیہ جاوا، برادر شیخ عمران، علامہ اسد نقوی، علامہ جواد موسوی، برادر باقر جاوا، برادر قاری سبط محمد اور علامہ مہدی کاظمی نے اعتکاف کے دوران متعکفین کے لیے تربیتی و اخلاقی دروس کے ذریعے ان کے اعتکاف کو معنوی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ان پروگراموں میں، بچوں کے لیے شھداء کی داستان، وضو کا پریکٹیکل و نماز و وضو و غسل اور اخلاقیات پر علیحدہ دروس ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .